جمعه,  22 نومبر 2024ء
اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، اس کے علاوہ بند راستے بھی ٹریفک کیلئے کھولنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ، کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد دوسرے روز بھی سیل ، موبائل سروس بدستور معطل

مزید خبریں