هفته,  21 دسمبر 2024ء
علی امین گنڈا پور کل سے لاپتہ ، ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے ، بیرسٹر سیف

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کل سے لاپتہ ہیں ، وزیرِ اعلیٰ سے ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ اس وقت کہاں ہیں، اگر علی امین پشاور روانہ ہو چکے ہوتے تو معلوم ہو جاتا۔

دوسری جانب  ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کو اغواء یا نظر بند کیا گیا ہے۔  آج سہ پہر 3 بجے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج میں کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عطا تارڑ کی مستقبل میں علی امین گنڈا پور کیساتھ بہت برے سلوک کی پیشگوئی

مزید خبریں