گجرات میں گزشتہ رات سے جاری طوفانی بارش اور آندھی نے شہر میں شدید نقصانات کا باعث بنی ہیں۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے متعدد درختوں کو اکھاڑ دیا، جبکہ کئی جگہوں پر سائن بورڈز اور دیگر سامان بھی متاثر ہوا۔شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا، جس سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے ہچکچا رہے تھے ۔
نقصانات کی رپورٹ کے مطابق، کئی مقامات پر بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں، جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے منع کیا ہے۔گجرات کی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بحالی کے کام کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ شہریوں کو اس طوفان کے دوران محتاط رہنے اور ضرورت پڑنے پر ہنگامی خدمات سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔