اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اسلام آباد دوسرے روز بھی سیل رہے ، اسکول ، عدالتیں اور میٹرو بس اور موبائل فون سروس بند ہے۔
دونوں شہروں کے مرکزی راستوں کے علاوہ مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں حاضری انتہائی کم ہے۔
راستوں کی بندش کے باعث اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ، تمام عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے حاضری لگا کر ملتوی کر دی۔
راستوں کی بندش سے محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں، ان پروگرامز میں اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جانے تھے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کو ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا