هفته,  21 دسمبر 2024ء
ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد میں تھانہ گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار ندیم ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا۔ پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دھمیال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

مزید خبریں