راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 07 ملزمان گرفتار،08 کلو کے قریب منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم جاوید حسین سے01 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی،مندرہ پولیس نے ملزم احمد سے 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ملزم عمران سے 01 کلو 280 گرام چرس برآمد کی،بنی پولیس نے ملزم زران خان سے 01 کلو 251 گرام چرس برآمد کی،دھمیال پولیس نے ملزم ادریس سے 720 گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے ملزم بلال سے 620 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم حفاظت گل سے 520 گرام چرس برآمد کی، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 38 روز کے دوران 827 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 6566 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 71 لاکھ 44 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 578 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 45 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او نے کہنا تھاکہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں مختلف جرائم کی وارداتیں: پولیس کی شاندار کارکردگی،ملزمان گرفتار