هفته,  21 دسمبر 2024ء
مشرق وسطیٰ کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت 1.09 ڈالر یعنی 1.56 فیصد اضافے کے بعد 70.92 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی برینٹ 71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مزید خبریں