هفته,  05 اکتوبر 2024ء
پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر صحافی شہزاد ملک کو دھمکیوں کی مذمت، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے سینئر صحافی شہزاد ملک کو ملنے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کے اعلیٰ عہدے داران نے گجرات پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کرے۔

سینئر صحافی شہزاد ملک کو ان کے آبائی علاقے میں کچھ افراد کی جانب سے جھوٹی پولیس کارروائی میں ملوث کرنے اور جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اس واقعے پر پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گجرات پولیس کو فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کرنی چاہیے۔

عہدے داران نے کہا کہ “ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہزاد ملک اور دھمکیاں دینے والوں کے درمیان اصل معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ جو بھی قانونی کارروائی بنتی ہو، اس پر قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔”

یہ واقعہ صحافتی آزادی کے حوالے سے تشویش کا باعث ہے اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات کی ضرورت کا عندیہ دیتا ہے۔

مزید خبریں