پیر,  30 دسمبر 2024ء
بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت دل کے علاج کیلئے ہسپتال داخل

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار 76 سالہ بھارتی اداکار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کا دل سے متعلق ایک آپریشن کرنا ہے، تاہم اداکار کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ہسپتال یا اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

رجنی کانت ان دنوں ہدایت کار گناویل راجا کی فلم ویٹائیاں اور لوکیش کنگ راج کی فلم کولی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ چند دن پہلے ہی چنئی واپس آئے تھے۔خیال رہے کہ ایک دہائی قبل سپر اسٹار کا سنگاپور میں گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوئی تھی۔

مزید خبریں