اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سرینا ہوٹلز اور کینیڈا کے ہائی کمیشن نے مقامی برادریوں کو موسمیاتی تبدیلی، شمولیت اور صنفی مساوات کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب شام 4:30 بجے سے 6:30 بجے تک اسلام آباد سرینا ہوٹل میں منعقد ہوگی، جس میں مقامی اور عالمی سطح کے رہنما اور ماہرین شرکت کریں گے۔اس مکالمے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے طریقوں، شمولیت کے فروغ اور صنفی مساوات کو آگے بڑھانا ہے۔ شرکاء مقامی برادریوں کی مضبوطی کے لیے مشترکہ تجربات اور حکمت عملیوں کا جائزہ لیں گے تاکہ ان کی آواز کو عالمی اور مقامی مسائل کے حل میں شامل کیا جا سکے۔یہ خصوصی تقریب شیش محل II-III میں منعقد ہوگی اور شرکت صرف دعوت نامہ پر ممکن ہوگی۔
مزید پڑھیں: احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون سیل کر دیا گیا ، سکیورٹی ہائی الرٹ











