بدھ,  27 نومبر 2024ء
پیجا کی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے صحافیوں پر تشدد کی سخت مذمت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (پیجا) نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج کے دوران صحافیوں پر پنجاب پولیس کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیجا کے چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور تشدد کرنے والے تمام اہلکار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اور شدید تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف صرف معطلی ہی نہیں، بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ تشدد کرنے والے تمام اہلکاروں کی نشان دہی کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پیجا کی قیادت نے یہ بھی واضح کیا کہ پولیس کی جانب سے آئے روز صحافیوں کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے سیاسی جماعتوں کا احتجاج ہو یا کوئی اور پروگرام، صحافی اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں اور اگر کسی کو کوریج پسند نہیں تو انہیں برداشت کرنا چاہیے، نہ کہ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔

پیجا نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گردی میں ملوث تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں