هفته,  21 دسمبر 2024ء
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی و بے روگاری میں کمی کی پیشگوئی کر دی۔

7 ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر3.2 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 سےکم ہو کر9.5 فیصد رہنےکا امکان ہے جبکہ پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد سےکم ہو کر7.5 فیصد پر آنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.8 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد پر آسکتا ہے تاہم آئی ایم ایف سمیت حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی شرح بڑھنےکا خدشہ ہے، جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض 69.2 فیصد سے بڑھ کر 71.4 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال خام زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر12.75 ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں