پیر,  24 نومبر 2025ء
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تنائو کو کیسے ختم کیا جاسکتاہے؟ سحرکامران نے بتادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکز ی رہنما سحرکامران نے کہاہے کہ شیخ حسینہ نے ہندوستان کے مفادات کو فوقیت دی، اور ہندوستان نے شیخ حسینہ کے مفادات کی حفاظت کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہندوستان کے مفادات کو فوقیت دی، اور ہندوستان نے شیخ حسینہ کے مفادات کی حفاظت کی، جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تناؤ اور بداعتمادی کی بنیاد بنی۔اب ہمیں مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے اور تعلقات کو بہتر کرنے کا موقع ملا ہے، اس پہ بھرپور توجہ دینی چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کی ضرورت ہے۔‏آج دنیا کے اہم اداروں اور عالمی تنظیموں میں انڈیا اپنا اثر و رسوخ قائم کر چکا ہے۔ پاکستان کو بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک قابل عمل حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئینی عدالتوں سے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف کیا؟ سحرکامران نے پارٹی پالیسی بیان کردی

انہوں نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک و شہبہ نہیں کہ گزشتہ 15 سال میں بنگلہ دیش کی حکومت بھارتی کے زیر اثر رہی اور اس نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انڈیا کی نظروں سے دیکھا۔ آج ہمیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر سیاسی، تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے پہ توجہ دینی چاہیے ہے۔

مزید خبریں