گجرات(شہزاد انور ملک) پنجاب میں پیٹرول مافیا کا راج برقرار، غیرقانونی طریقے سے پیٹرول بیچا جارہاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گجرات کےکوٹلہ ارب علی خان کے قصبہ میں پیٹرول مافیا غیر قانونی طریقے سے پیٹرول بیچ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئیل کے ڈبے سامنے رکھ کر پیٹرول بیچ رہے ہیں ، مقامی پیٹرول پمپ سے پیٹرول خرید مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔اس سلسلے میں روشن پاکستان کے نمائندے نےمقامی لوگوں سے اس مسئلے کے حوالے سے گفتگو کی تو پیٹرول مافیا نے سیاسی شخصیات سے ہمارے نمائندے کو اور پولیس سے اٹھانے اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ہمارے نمائند ے نے واقعے کی تحقیقات کے بعد 15پر پولیس کو کال کی اور معاملے سے آگاہ کیا، اس معاملے سے متعلق پولیس کا رویہ انتہائی مثبت تھا۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 250روپے فی لیٹر جبکہ گجرات میں پیٹرول مافیا عوام مہنگے داموں پیٹرول بیچ رہے ہیں۔شہروں میں کھلا پیٹرول بھیجنے پر پابندی ہے جبکہ یہاں گجرات میں کھلا پیٹرول بیچا جارہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ یہاں کے پیٹرول مافیا کو سیاسی شخصیات کی پوری سرپرستی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوںمیں بڑی کمی؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
گجرات کے کوٹلہ عرب علی خان میں’ حسنین پیٹرلیم ‘مقامی پیٹرول پمپ نے تقریباً 60ہزار کے پیٹرول مقامی شخص کی بیچی ہے جس کی رسید خبر میں دی گئی ہے۔