اتوار,  29  ستمبر 2024ء
پنجاب اسمبلی کےپارلیمانی رولز میں ترمیم، ہر اجلاس میں قومی ترانہ پڑھنا لازمی قرار

لاہور (روشن پاکستان نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی رولز میں ترمیم اور عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے ہر اجلاس میں قومی ترانہ پڑھنا لازمی قرار دے دیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد کی زیر صدارت ہوا۔ سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانے سے کیا گیا جس کے احترام میں اسپیکر اور ارکان اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔اجلاس میں اسپیکر ملک محمد احمد نے پارلیمانی رولز میں ترمیم اور عملدرآمد کا اعلان کر دیا اور رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی کے ہر اجلاس میں قومی ترانہ لازمی پڑھا جائے گا۔

اسپیکر نے اسمبلی رولز میں ترمیم سے متعلق رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نے پارلیمانی ٹولز کو بہتر بنانے کیلیےاقدامات کیے۔ رولز میں ترمیم سے شفاف اور احتساب کے عمل کو بہتر کیا جا سکے گا۔ اختیارات اسٹینڈنگ کمیٹی کو دے دیے، اب عوامی پٹیشنز پر وہ خود فیصلہ کر سکیں گے۔ اسٹینڈنگ کمیٹیاں سماعت ان کیمرہ کے بجائے اوپن کر سکیں گی۔ملک محمد احمد نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایم پی ایز مفاد عامہ سے متعلق مسائل سیکرٹریٹ کو بتائے بغیر پیش کر سکیں گے جب کہ پنجاب اسمبلی میں ہر 3 ماہ بعد بجٹ اخراجات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سالانہ بجٹ بحث 4 سے بڑھا کر 5ماہ تک کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے کسی ممبر اسمبلی کو گرفتار کرنا ہے تو پہلے اسپیکر سے اجازت لینا ہوگی جب کہ اجلاسوں میں اردو اور انگلش سمیت کسی بھی علاقائی زبان میں بات کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسمبلی میں سوالات وجوابات بروقت اور قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔دریں اثنا اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پینل آف چیئرمین کو نامزد کر دیا۔ ان میں سمیع اللہ،علی حیدر گیلانی، راحیلہ خادم حسین، رانا محمد ارشد، شازیہ عابد اور حسن زقا شامل ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کاپریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط،آرڈیننس کے تحت قائم کمیٹی میں شمولیت سے انکار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News