اتوار,  29  ستمبر 2024ء
آئیسکو کے سینکڑوں نادہندگان کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش

آئیسکو کے ایسے سینکڑوں پرائیویٹ نادہندگان کا انکشاف ہوا ہے جن کے ذمہ 5 لاکھ سے 8کروڑ روپے تک کی رقم واجب الادا ہے۔

حکومت نے ایسے نادہندگان کی فہرست پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہے ، وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے338آئیسکو کے نادہندگان کے ایڈریس ، ریفرنس نمبر اور زیرالتواء بقایا جات کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کی گئی ہیں ۔

جن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پرائیویٹ صارفین ہیں ان کے ذمہ اگست 2024تک کے یہ بقایا جات ہیں ، ان میں بعض فیکٹریوں، ملز مالکان، پرائیویٹ سکولز، پرائیویٹ کمپنیوں اورٹیوب ویلز کے مالکان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News