جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
رسول اکرمؐ کی ذات اقدس اتحاد کا نقطہ ہے: ڈاکٹر شبیر میثمی

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، نے میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی ذات تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا نقطہ ہے۔ انہوں نے مسلم امہ میں وحدت و اخوت کی فضاء کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر میثمی نے وطن عزیز پاکستان کو خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسے امن و آشتی کا گہوارہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے رہبر کبیر امام خمینی کے فرمان اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کی روشنی میں 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران ملک بھر میں ریلیوں، محافل اور جشن میلاد النبی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ امت مسلمہ سارا سال اتحاد کے ساتھ رہتی ہے۔”

ڈاکٹر میثمی نے مسلم امہ کے درمیان تعاون اور ہمدردی کو استحکام اور پائیداری کا باعث قرار دیا اور تمام مسالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جشن میلاد النبی ﷺ منانے کی دعوت دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News