راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ،کریک ڈاؤن باڑا بازار، نمک منڈی، سبزی منڈی اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا، مذکورہ علاقوں میں متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئیں، مووایبل تجاوزات کو بھی سڑکوں و فٹ پاتھوں سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ،کریک ڈاؤن باڑا بازار، نمک منڈی، سبزی منڈی اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا، مذکورہ علاقوں میں متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئیں، مووایبل تجاوزات کو بھی سڑکوں و فٹ پاتھوں سے ہٹا دیا گیا، ڈی ایس پی سٹی محمد عتیق ڈوگرکا کہنا تھا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا، تمام علاقے کو تجاوزات سے کلئیر کروا کر آئندہ تجاوزات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی سے ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک کریک ڈائون جاری رہے گا۔