راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کا ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ ،سی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے باڑہ بازار، ٹرنک بازار، موچی بازار، نمک منڈی، سبزی منڈی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا،سی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے باڑہ بازار، ٹرنک بازار، موچی بازار، نمک منڈی، سبزی منڈی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، سی پی اوسید خالدہمدانی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں، کسی بھی مقام پر ناجائز تجاوزات نہیں ہونی چاہئیں، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ ضلعی و ٹریفک پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے، تجاوزات غیر قانونی اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث ہیں،ضلعی انتظامیہ سے رابط کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو تجاوزات سے پاک کریں گے۔