جمعه,  27 دسمبر 2024ء
فلوریڈا ، ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلتے ہوئے ایک اور قاتلانہ حملہ ، مشتبہ شخص گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹرمپ پر حملہ مبینہ قاتلانہ کوشش تھی ، سیکرٹ سروس ایجنٹس نے گالف کورس پر مشتبہ شخص کو رائفل کے ساتھ دیکھا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جسے مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل ریلیف ، کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کیس کا فیصلہ ملتوی

واضح رہے کہ 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

مزید خبریں