اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دنیا بھر میں مقبول واٹس ایپ کا ایک فیچر ایسا بھی ہے جو آپ کو خود اپنے بارے میں وہ معلومات فراہم کرسکتا ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔
واٹس ایپ ایس ایم ایس کے متبادل کے طور پر شروع ہوا تھا کیوں کہ موبائل فون میں سم کارڈ کے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت موجود نہیں تھی، واٹس ایپ کے آغاز نے صارفین کو بنا سم کے متعدد میڈیا پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اور وائس کالز بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بنایا۔
زیادہ تر صارفین واٹس ایپ کے آسان ہیکس نہیں جانتے، اس ایپ کے پسندیدہ ہیک میں سے ایک یہ جاننا ہے کہ آپ نے سب سے زیادہ پیغامات کس کو بھیجے ہیں اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔
آپ نے کسے سب سے زیادہ پیغام بھیجے ہیں اسے چیک کرنے کے لیے آسان ہیک ہے کہ اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں ظاہر ہونے والے تین نقطوں پر کلک کریں، اس کے بعد سیٹنگز پر کلک کریں، پھر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا پر کلک کریں اور پھر مینج اسٹوریج پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی:آر اے بازار پولیس کی کارروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار
اب آپ ان ناموں کو دیکھیں گے جن سے آپ نے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے یا جسے اپنے واٹس ایپ کے ذریعے سب سے زیادہ پیغام بھیجا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو یقینی بناتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں لوگ اسے روزانہ کی بنیاد پر پیغام رسانی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس ایپ کو 180 سے زیادہ ممالک میں 2 ارب سے زائد لوگ کسی بھی وقت اور کہیں بھی دوستوں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
واٹس ایپ مفت سروس ہے جو نیٹ کی دستیابی کے بعد باآسانی چلایا جاسکتا ہے، واٹس ایپ آسان، محفوظ، قابل اعتماد پیغام رسانی اور کالنگ کی سہولت پیشکش کرتا ہے۔