بدھ,  15 جنوری 2025ء
نائیجیریا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے کئی افراد لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نائیجیریا کی ریاست زامفارا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 6 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 64 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا جس کے باعث 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشتی میں سوار کسان اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا اور کشتی پلٹ گئی۔

نائجیریا کے مقامی کشتی ڈرائیور نے بتایا کہ کشتی میں کئی افراد سوار تھے جس سے اس کا وزن بڑھ گیا، حالانکہ کشتی چلانے سے قبل مسافروں کو بار بار خبردار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینیگال ، مچھلی کے شکار والی کشتی پر سوار 100 مسافر ڈوب گئے ، 26 ہلاک

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کشتی کو حادثہ دریا کے عین درمیان میں پیش آیا۔ دوسری کشتی کے ڈرائیور نے مدد کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ایک دوسرے سے ہی ٹکرا گئیں اور دونوں کشتیاں ڈوب گئیں۔ لاپتہ ہونے والے مسافروں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں