فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی، محمد حسنین کو 5 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
گزشتہ روز پینتھرز اور ڈولفنز کی ٹیمیں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں مدِ مقابل آئیں۔ پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنا ڈالا، عثمان خان نے سنچری بناتے ہوئے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے 65 اور حیدر علی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے تین میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور محمد ہریرا نے پہلی وکٹ پر 66 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 52 اور حریرا 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ڈولفنز کے قاسم اکرم نے 65 اور فہیم اشرف نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پینتھرز کے محمد حسنین پانچ وکٹیں لے مین آف دی میچ قرار پائے۔
مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار