بدھ,  15 جنوری 2025ء
لندن: راجہ سکندر خان کو پاکستانی کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

لندن (صبیح ذونیر) پاکستانی/کشمیری بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین راجہ سکندر خان ڈائیسپورا کی نمائندگی کرنے والے اور تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کو انسانی حقوق کے لیے خدمات اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ویسٹ لندن کے بینکوٹنگ ہال میں پاکستانی کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈز کی ٹرافی راجہ سکندر خان کو برطانوی پارلیمنٹ کے رکن تنمن جیت سنگھ ڈھیسی ایم پی نے پیش کی جو برطانوی پارلیمنٹ میں وزارت دفاع کے چیئر بھی ہیں۔

راجہ سکندر خان کو 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں لیڈز ہیڈنگلی کرکٹ گراؤنڈ پر ایک ہوائی جہاز پر کرکٹ میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان بینر آویزاں کرنے پر ان کی اور ان کی تنظیموں کی کامیابیوں پر بھی سراہا گیا جہاں ایک بینر ”

بھارت نسل کشی بند کرے اور کشمیر کو آزاد کرے۔” کو دکھایا گیا تھا۔ جسے دنیا بھر کے اربوں لوگوں نے دیکھا۔
راجہ سکندر خان نے آرگنائزر آصف سلیم مٹھا کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ یہ ان کی تنظیم میں ان کی تمام ٹیم کا کام ہے خاص طور پر ان کے ساتھی کالا خان جو پہلے دن سے گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے صدر کے ساتھ ساتھ تمام کے عہدیداران ساتھی پاکستان، کشمیر، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، فرانس اور باقی یورپ سے تعلق رکھنے والے-
راجہ سکندر خان نے اپنے آخری

مزید پڑھیں: برطانیہ، طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت موبائل فون استعمال سے روکنے کی مہم

کلمات میں اپنا ایوارڈ فلسطین اور کشمیر کے ان معصوم بھائیوں اور بہنوں کے نام کیا جو اپنی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

مزید خبریں