بدھ,  15 جنوری 2025ء
اسکول کے بچوں کو چھپکلی ملا زہریلا کھانا کھلا دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسکول کے طلبہ و طالبات کو ’مڈ ڈے میل‘ کے نام پر زہریلا کھانا کھلانے کا سلسلہ جاری ہے، بچوں کو چھپکلی ملا کھانا کھلا دیا گیا۔

بھارت میں اسکول کے طلبہ و طالبات کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ کے آغاز کیا گیا ہے، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں پائی جاتی ہیں۔

جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے اسکول میں ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرگئی اور یہی کھانا بچوں کا کھلا دیا گیا، مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔

یہ کھانا کھانے سے بچوں کی طبیعت بگڑ گئی، کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پرویز مشرف کی کی جائیداد دی اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت اد نیلام

فوری طور پر بچوں کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال لے جایاگیا، بچوں کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے، کچھ بچوں کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔

اس واقعہ کے بعد بچوں کے والدین نے لاپروائی کے لیے اسکول کے باورچی اور انچارج پرنسپل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول کے اساتذہ اور باورچی کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں