هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈاکٹر شبیر میثمی کازائرین کی باحفاظت واپسی یقینی بنانے پرحکومتی کمیٹی سے اظہار تشکر

 

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں زائرین امام حسینؑ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مسلسل تعاون کرنے پر تمام حکومتی ذمہ داران، نمائندگان، تنظیموں اور تنظیمی احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی طور پر اس حکومتی کمیٹی کا شکریہ جس کے بروقت اقدامات سے زائرین کرام کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا گیا اور سیکرٹری مزہبی امور ذولفقار حیدر کا جن کی کوششوں اور مسلسل رابطوں سے زائرین کرام کی واپسی میں آسانی ہوئی، حکومت سندھ کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے شہید زائرین کی میتوں کو بائی ایئر احترام کے ساتھ واپسی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے، ہم دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے مسؤل ناصر انقلابی کے، جعفریہ کیمپ کوئٹہ اور اربعین فاؤنڈیشن کہ جن کا بہت بڑا کردار رہا زائرین کے مسائل کو حل کرنے میں سب کے شکرگزار ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ تعاون مزید مؤثر و منظم انداز سے جاری رہے گا، ہم ان تمام اجتماعی و انفرادی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو چہلم امام حسین کے جلوسوں کے دوران عزاداری اور عزاداروں کے لیئے انجام دی گئیں، جن کا اجر یقینا حضرت سیدہ زہرا س دیں گی، آخر میں نو ربیع الاول کی مناسبت سے تمام عاشقان محمد وآل محمد ع کی خدمت میں مبارک باد پھی پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں