راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں لوئر کلاس کورس کا کامیاب انعقاد، پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے لوئر کلاس کورس کے ڈرل، فیلڈ کرافٹ اینڈ ٹیکٹکس و ویپن انسٹرکٹرز اور ٹیچنگ سٹاف کے تمام افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا،لوئر کلاس کورس کے09 لیڈی افسران سمیت راولپنڈی کے 309 ٹرینیز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ٹریننگ مکمل کی۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں لوئر کلاس کورس کا کامیاب انعقاد، پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے لوئر کلاس کورس کے ڈرل، فیلڈ کرافٹ اینڈ ٹیکٹکس و ویپن انسٹرکٹرز اور ٹیچنگ سٹاف کے تمام افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا،لوئر کلاس کورس کے09 لیڈی افسران سمیت راولپنڈی کے 309 ٹرینیز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ٹریننگ مکمل کی،پولیس کالج سہالہ میں ہونے والے امتحانات کے فائنل رزلٹ کے مطابق تینوں اضلاع گوجرانوالہ،اٹک اورراولپنڈی کے زیر تربیت افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کورس میں مجموعی طور پر 80 فیصد افسران نےA+ اور 20 فیصد نے A گریڈ حاصل کیا، 09 لیڈی افسران سمیت راولپنڈی کے 309 ٹرینیز نے امتحان پاس کیا، راولپنڈی پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تین اضلاع کے ٹرینیز پر مشتمل اس کورس میں 07 میں سے 06 نمایاں پوزیشنز راولپنڈی پولیس نے حاصل کیں، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش، بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔