راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،رابری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطا بق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابر ی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شیراز کو گرفتار کر لیا،گرفتار اشتہاری شیراز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، پرس اور موبائل فون چھینا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری کے 02 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں،ٹیکسلا پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔