راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اجلاس میں شرکت ،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں اجلاس عید گاہ شریف میں منعقد کیا گیا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران، جید علماء کرام، امن کمیٹی، انجمن تاجران، میلاد کمیٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی ،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں اجلاس عید گاہ شریف میں منعقد کیا گیا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران، جید علماء کرام، امن کمیٹی، انجمن تاجران، میلاد کمیٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں امن و امان کے قیام، رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، شرکاء کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، علماء اور اکابرین کے تعاون سے پنجاب حکومت کے احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،کرکٹ میچز، محرم الحرام اور لاء اینڈ آرڈر سمیت تمام مواقع پر علماء کرام، امن کمیٹی، انجمن تاجران کے تعاون پر شکر گزار ہیں، تمام اداروں کے باہمی ربط سے بہترین سیکورٹی و دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
پاکستان کیجانب سے شرائط پوری قرض کی منظوری بورڈ دے گا، آئی ایم ایف