هفته,  21  ستمبر 2024ء
توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات، ایف آئی اے نے تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جس نے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے 16 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور 3 رکنی جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کو 16 ستمبر تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے نیب سے کیس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور نیب کی جانب سے ایف آئی اے کی ٹیم کو کیس پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔جے آئی ٹی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی۔

یاد رہے کہ نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News