پیر,  13 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی حمایت یافتہ شاہنوازجدون پرپارٹی چھوڑنے کیلئے دبائو

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پی ایس 115 کراچی ویسٹ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شاہنواز جدون نے الزام عائد کیا ہے کہ”وہ” مجھے جیتنے کے بعد پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت میں شامل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں ،

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے شاہنواز جدون نے بتایا کہ مجھ پربہت زیادہ دبائوڈالا جارہا ہے اور مجھے بار بار کہا جا رہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت میں شامل ہو جائیں،

انہوں نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم میں بھی شامل ہونے کے لیے کہا جارہا ہے لیکن میں ایسا نہیں کروں گا ،انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا وفادار ساتھی تھا، وفادار ساتھی ہوں ،اور وفادار ساتھی رہوں گا،

ان کہناتھا کہ عوام نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر مجھے اسمبلی تک پہنچایا ہے، میں اپنے عوام کی بھرپور نمائندگی کروں گا،

شاہ نوازجدون نے کہاکہ میں اپنے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ان کو دھوکہ نہیں دوں گا۔

مزید خبریں