بدھ,  15 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 05 افسران کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری،مقدمات کی چالاننگ میں غفلت و لاپرواہی پر 05 تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج، تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت جمع کروائیں، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، سی پی اوسید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے،مقدمات کی چالاننگ میں غفلت و لاپرواہی پر 05 تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے 3 روز قبل میٹنگ کے دوران غفلت کے مرتکب تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا،تھانہ روات، ٹیکسلا اور صدر واہ میں تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، روات پولیس نے چالاننگ میں غفلت برتنے پر03تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا،ٹیکسلا پولیس نے چالاننگ میں غفلت برتنے پر01تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا، صدر واہ پولیس نے چالاننگ میں غفلت برتنے پر 01تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا،تفتیشی افسران نے تبادلہ کے بعد غفلت برتتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کے چالان جمع نہ کروائے تھے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ناقابل برداشت ہے، تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت جمع کروائیں، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں