لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کر دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے چیئرمین نا درا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سوال کیا کہ درخواست میں کون سا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواست میں نگراں حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلینج ہوا تھا۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی درخواست صرف نگراں حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین نا درا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا ، بھارتی اور افغان باشندے ملوث
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔