اتوار,  22 دسمبر 2024ء
راولپنڈی، صدر واہ پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل، پیٹر انجن اور موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3000 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عبد القیوم اور عین الدین شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، پیٹر انجن اور موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3000 روپے برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدر واہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار

مزید خبریں