بدھ,  15 جنوری 2025ء
راولپنڈی ، واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، تیز رفتاری اور لاپرواہی سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو کچلنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو کچلنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار، حادثہ میں باپ محمد ایاز جاں بحق جبکہ بیٹا حماد زخمی ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت ضمیر کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ میں محمد ایاز جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا حماد زخمی ہو گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ حماد کی مدعیت میں چند روز قبل تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا، واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ضمیر کو گرفتار کرکے ٹرک قبضہ پولیس میں لے لیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار

مزید خبریں