اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مہمند میں خارجی دہشتگردوں کی فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیمپ پر حملہ آور ہونے والے چار خود کش خارجیوں کو جہنم واصل کیا۔
وزیرِ اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،
مزید پڑھیں: پاک فوج کسی جماعت کی مخالف نہ کوئی سیاسی ایجنڈا ہے ، عسکری ترجمان
پاک فوج کے افسران و جوان فتنہ الخواج کے دھشتگردوں سے پاکستان کی مٹی کو پاک کرنے کیلئے مصروفِ عمل ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔