راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈینگی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفیق کو گرفتار کر لیا،آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نوید کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
