اتوار,  22 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کے سرچ آپریشنز، گھروں،دکانیں، ہوٹلز، کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں،دکانیں، ہوٹلز، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنزتھانہ کینٹ ، ائیرپورٹ اور آر اے بازارکے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔
سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طورپر20گھروں،89 دوکانیں،07ہوٹلز، 15 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 300 سے زائد افراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں