اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحرکامران نے قومی اسمبلی میں غیر حاضرحکومتی رہنمائوں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اراکین اور وزرا غیر سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے حکومتی ارکین سے سوالات کئے لیکن ایک سوال کا بھی تسلی بخش جواب نہیں دیاگیا۔ سحرکامران نےکہا کہ میں نے سوال کیا کہ سعودی عرب سے تقریباًسو نرسز جعلسازی کی وجہ سے واپس آئیں،چھ مئی کو رپورٹ وزیراعظم کو دی گئی تو اس پر چار مہینے گزرنے کے بعد کیا ایکشن ہوا۔جواب ملا کہ نرسسز کی تربیت بڑھارہے ہیں، جبکہ آئی ٹی سے متعلق کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حکومتی ارکین سےپاسپورٹ اور امیگریشن سے متعلق سوال کیا کہ بیرون ملک ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی، جواب ملا کہ فنڈ ز کی کمی ہے، اور نئی 17آسامیاں بنائی گئی ہیں۔ اسطرح سوئی ناردرن گیسسے متعلق بھی سوال کیا جو کہ گول مول جواب دیا گیا۔
مزید پڑھیں: آصفہ بھٹوزرداری امید اور عزم کی کرن ہیں،سحر کامران
ایوان میں وزراء کی مسلسل غیر حاضری اور ممبران کے اُٹھائے گئے سوالات پر وقت پر جواب نہ ملنے سے یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی کاروائی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
ممبر قومی اسمبلی سحر کامران@SeharKamran pic.twitter.com/kiBgQzXL2Z— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) September 5, 2024