بدھ,  15 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں میں شادی مشکل، 44 فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی شہریوں میں سے 44 فیصد کا یہ خیال ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان ان دنوں شادی کرنا مشکل ہے۔

گیلپ کی جانب سے ملک بھر میں ایک سروے کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ ان افراد سے سوال کیا گیا کہ مخالف سیاسی نظریہ رکھنے والے جیسے ن لیگ یا پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں کے درمیان شادی آسان ہوگی؟

اس سوال کے جواب میں 44 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دیا۔

سروے میں 40 فیصد ایسے لوگ تھے جنہوں نے اس بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ ایسی شادی مشکل نہیں ہے۔ 16 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں مسلمانوں کی اکثریت خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے، سروے رپورٹ

گیلپ کے اس سروے میں سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلات کا تاثر خواتین، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ مضبوط دکھائی دیا۔ خواتین میں 48 فیصد، مردوں میں 40 فیصد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتیوں کے درمیان رشتوں کو مشکل کہا۔

گیلپ کے مطابق اسی طرح دیہی آبادی میں شادی کو مشکل کہنے والوں کی شرح 49 فیصد جبکہ شہروں میں 35 فیصد نظر آئی۔

مزید خبریں