جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پاک،بنگلہ دیش میچ ختم، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے پر سی پی او کی اہلکاروں کو شاباشی
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاک-بنگلہ دیش کرکٹ سیزیز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350 سے زائد افسران و اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک-بنگلہ دیش کرکٹ سیزیز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اختتام پذیر ہو گیا،راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350 سے زائد افسران و اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،چیف ٹریفک آٖفیسر، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے بھی خود فیلڈ میں موجود رہ کر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا، بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے تمام افسران واہلکاروں کو شاباش دی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ الحمد اللہ راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا،فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے میں 5000 افسران و اہلکاروں کی محنت شامل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News