بدھ,  15 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن،خنجر اور شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم مسعود احمد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم ظہور الرحمن سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حضرت ولی سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم عنصر سے خنجر، ملزم عظمت سے 10لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم ریجان سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں