بدھ,  15 جنوری 2025ء
تشویشناک خبر ،پاکستان میں ایم پاکس کےتیسرےکیس کی تصدیق

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا تیسرا کیس سامنے آ گیا، بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں زخم سے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوائے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کردی، مزید کہا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا تھا کہ مریض کا تعلق اورکزئی سے ہے، خیبر پختونخوا میں سال 2024 میں ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے، مزید کہا کہ اب تک مقامی سطح پر کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایم پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے مریض میں ایم پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں، ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے ہیں

مزید خبریں