جمعه,  20  ستمبر 2024ء
محموداچکزئی سےمذاکرات کب اورکس بنیادپرکرنےہیں یہ حکومت کی صوابدیدہے،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بات چیت کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل اچھی بات ہے، ہمیں حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کسی نے نہیں بتایا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سےبات چیت کا اختیارمحمود اچکزئی کو دیا گیا ہے، اور ہمیں محمود اچکزئی کے حکومت سے مذاکرات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی حکومتی کمیٹی سےبات کر کے تجاویز لاتے ہیں تو غور کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے بھی محمود اچکزئی کو بات چیت کی اجازت دے رکھی ہے،اب یہ حکومت کی صوابدیدہے کہ وہ محموداچکزئی سےمذاکرات کب اورکس بنیادپر کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں۔لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے کرتے ہوئے خواجہ آصف کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں جو تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے جارہی ہو۔

مزید پڑھیں: وفاق اور صوبائی حکومتیں اخراجات کم کر کے عوام کے ریلیف کیلئے وسائل مہیا کریں ،نوازشریف

انکا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے حق میں بلکل بھی نہیں ہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News