اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے صدر گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کالا خان اور ان کے عہدیداران کے ہمراہ اپنے مشترکہ بیان میں آزاد پتن کے قریب پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حادثے میں 25 کے قریب مسافر اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔