بدھ,  15 جنوری 2025ء
پاکستان پیپلز پارٹی غیر متزلزل طور پر فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے،سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اسلام آباد میں تعینات فلسطینی سفیر احمد جواد عبد العزیز رابعی کی سبکدوشی کے موقع پران کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کیلئے دل میں ہمیشہ عزت و احترام رہے گا۔

سوشل میڈیاپر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نےفلسطینی سفیر احمد جواد عبد العزیز رابعی کی جانب سے لکھے گئے الوداعی خط پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں آپ کے پانچ سالوں نے ایک ایسا بندھن باندھا ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے میرے نام الوداعی خط لکھا، آپ کیلئے دل میں ہمیشہ عزت و احترام رہے گا اور پاکستان آپ کوہمیشہ خوش آمدید کہے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر متزلزل طور پر فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیت المقدس ہمیشہ سے ہمارے دلوں میںتھا ،ہے اور رہے گا۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کے عوام اور قیادت کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں اورہم ایک ساتھ مل کرفلسطین میں پائیدار امن اور آزادی کی صبح کی امید اور دعا گوہیں۔

 

مزید خبریں