اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چھوٹی موٹی غلطیاں ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، خاص طور پر سرکاری کام جیسے کہ سرکاری ادارے جو گاڑیوں کی ٹریفک کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں جہاں ایک شخص گاڑی چلا رہا تھا اس کو مبینہ طور پر نوئیڈا پولیس نے 1000 روپے کا جرمانہ کیا۔
ڈرائیور کا قصور یہ تھا کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے فور وہیلر چلا رہا تھا۔
تشار سکسینہ نامی ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی اپنی کار میں گوتم بدھ نگر نہیں گیا تھا اور نوئیڈا پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر کار چلانے پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
ڈرائیور کو میسج موصول ہوا جس میں اسے جرمانے کے بارے میں بتایا گیا لیکن اس نے اسے غلطی سمجھ کر نظر انداز کردیا تاہم معاملے نے اس وقت سنگین رخ اختیار کرلیا جب اس پیغام کے بعد ایک ای میل اور دوسرا پیغام موصول ہوا۔
سکسینہ نوئیڈا سے تقریباً 200 کلو میٹر دور رام پور ضلع میں رہائش پذیر ہیں، اس نے ٹریفک پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا گیا کہ بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے پر اسے جرمانہ کیا گیا۔
پولیس نے اسے مزید کہا کہ اگر وہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: نصیر آباد پولیس کی کاروائی،14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
“چالان 9 نومبر 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔ اگر آپ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو جرمانہ وصول کرنا عام بات ہے لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔
سکسینہ کے مطابق میں نے کبھی اپنی گاڑی این سی آر کے علاقے میں نہیں چلائی۔ اور اگر کوئی اصول ہے کہ ہمیں کار کے اندر ہیلمٹ پہننا ہے، تو حکام کو یہ تحریری طور پر مجھے دینا چاہیے۔
اب اس نے نوئیڈا ٹریفک پولیس سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور حل کرنے کی اپیل کی ہے۔