لاہور(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے بعد تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کررکھا ہے، تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کیلئے باضابطہ اجازت نہیں ملی، پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرا دی گئی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرا دی ہے ، ڈی سی لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود جلسے کی جگہ سے آگاہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: اب اگر جلسہ منسوخی کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عمران خان کا کارکنوں کو پیغام