بدھ,  15 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 06ملزمان گرفتار، 01کلو60گرام ہیروئن اور05کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم نواز سے01کلو60گرام ہیروئن، ویسٹریج پولیس نے ملزم فہیم سے01کلو360گرام چرس، روات پولیس نے ملزم نعمان برکت سے01کلو360گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم عمیر سے01کلو370گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم معین الدین سے580گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم پرویز سے520گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں