منگل,  11 نومبر 2025ء
ڈکیتی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 02 گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق بنی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف ایکشن،ڈکیتی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 02 گینگ گرفتار، گرفتار گینگز میں نومی گینگ اور یاسر گینگ کے سرغنہ سمیت 04 ملزمان گرفتار ہوئے، گرفتار گینگز سے07 مسروقہ موٹر سائیکل،35ہزار روپے اور 02 پسٹل برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق بنی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف ایکشن،ڈکیتی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 02 گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار گینگز میں نومی گینگ اور یاسر گینگ کے سرغنہ سمیت 04 ملزمان گرفتار ہوئے،گرفتار ملزمان میں نومی گینگ کے نعمان اور لقمان جبکہ یاسر گینگ کے یاسر اور عدیل شامل ہیں،گرفتار گینگز سے07 مسروقہ موٹر سائیکل،35ہزار روپے اور 02 پسٹل برآمد ہوئے۔

گینگز کے ملزمان ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے،منظم و متحرک گینگز کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی او وارث خان اور بنی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ برآمد ہونے والے موٹرسائیکل قانونی کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔

منظم و متحرک گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،ڈکیتی، رابری میں ملوث ملزمان قانون کے کٹہرے سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں